اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کی منظوری دے دی، اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن نے ڈپٹی سیکرٹری سروسز حکومت سندھ کو خط لکھ دیا۔
الیکشن کمیشن نے سندھ میں تعینات 17 افسران کے تبادلوں کی اجازت دی، الیکشن کمیشن نے دو افسران کے تبادلوں کی درخواست مسترد کر دی، گریڈ 20 کے افسر احمد بخش ناریجو کو سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات: الیکشن کمیشن نے 5 لاکھ 91 ہزار 106 سکیورٹی اہلکار مانگ لئے
گریڈ 20 کے افسر طاہر حسین کو سیکرٹری معدنیات، گریڈ 20 کے افسر احمد سلطان کھوسو کو سیکرٹری اقلیتی امور اور گریڈ 20 کے افسر ابو بکر احمد کو سیکرٹری اطلاعات و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
الیکشن کمیشن نے گریڈ 20 کے افسر زبیر پرویز احمد کو مینجنگ ڈائریکٹر سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور گریڈ 20 کے ہی افسر شالد چاچڑ کو سیکرٹری سیاحت و کلچر تعینات کرنے کی بھی منظوری دی۔