گریڈ 22 کے وقار احمد سیکرٹری قومی سلامتی ڈویژن تعینات

Published On 05 December,2023 06:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گریڈ 22 سیکرٹریٹ گروپ کے وقار احمد سیکرٹری قومی سلامتی ڈویژن تعینات کر دیئے گئے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وقار احمد کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، وقار احمد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے، وقار احمد صدر مملکت عارف علوی کے سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے وقار احمد کی خدمات واپس لینے کے لئے خط لکھا تھا۔