پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق درخواستیں سماعت کے لئے مقرر

Published On 06 December,2023 08:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق درخواستیں سماعت کے لئے مقرر ہو گئیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت جمعرات صبح 10 بجے کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف اب تک 11 درخواستیں دائر ہو چکی ہیں۔