اسلام آباد: (دنیا نیوز) جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کے خلاف درخواست آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی کی درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے اوپن کورٹ میں ہو گی۔
واضح رہے کہ جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کیا ہوا ہے۔