اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
الیکشن کمیشن کا 5 رکنی بنچ 10 بجے سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف اکبر ایس بابر سمیت 11 افراد کی جانب سے درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا گیا تھا، الیکشن کمیشن میں سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسلام آباد نے بھی درخواست دائر کی تھی۔
درخواست کے متن میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا کوئی شیڈول آیا نہ ووٹرز فہرستیں اور مرکزی سیکرٹریٹ میں کوئی سرگرمی بھی نہیں ہوئی تھی۔
درخواست گزار کی جانب سے الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی تھی کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات قانون و پارٹی آئین کے مطابق نہیں کرائے گئے، تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے۔