اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی، سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں واثق قیوم عباسی نے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف پر تشدد کارروائیوں کے خلاف ہوں، پی ٹی آئی کے قوم کو گمراہ کرنے کے بیانیے کی نفی کرتا ہوں۔
— Wasiq Qayyum Abbasi (@WasiqQAbbasi) December 7, 2023
واثق قیوم عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ریاست اور اداروں کیساتھ محاذ آرائی کا بوجھ ناقابل برداشت ہے، میرے سیاسی کیریئر کا مقصد عوام کی خدمت کرنا تھا، سیاست اور تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔