حج سکیم کی درخواست وصولی کیلئے نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے

Published On 08 December,2023 06:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ سرکاری حج سکیم کی درخواستیں وصول کرنے کیلئے بروز ہفتہ اور اتوار کو نامزد بینک کھلے رہیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور کی درخواست پر سٹیٹ بینک نے نوٹیفکیشن جار ی کر دیا ہے، ریگولر یا سپانسرشپ حج سکیم میں درخواست جمع کروانے کیلئے قریبی نامزد بینک سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج ہیلپ لائن اور واٹس ایپ نمبر کا اجرا کیا ہے، 12 دسمبر تک حج درخواستوں کی وصولی کا عمل بلا تعطل جا ری رہے گا۔