شہباز شریف کے میڈیا کوآرڈی نیٹر بدر شہباز کو پارٹی میں اہم ذمہ داری مل گئی

Published On 11 December,2023 10:54 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم شہباز شریف کے میڈیا کوآرڈی نیٹر بدر شہباز کو پارٹی کی اہم ذمہ داری مل گئی۔

بدر شہباز اسسٹنٹ سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن تعینات ہو گئے، اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

پارٹی صدر کی ہدایت پر سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے بدر شہباز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔