اسلام آباد: (دنیا نیوز) جسٹس اعجازالاحسن کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام لکھا گیا خط بھی سامنے آگیا۔
جسٹس اعجازالاحسن کے 17 نومبر کو لکھے گئے خط میں بھی بینچز کی تشکیل کمیٹی فیصلوں کے مطابق نہ ہونے کا ذکر کیا گیا، خط میں لکھا گیا 26 اکتوبر کی میٹنگ میں 16 دسمبر تک کے بینچ تشکیل پائے تھے، 16 نومبر کو 20 نومبر سے شروع ہفتے سے متعلق نیا روسٹر موصول ہوا۔
خط میں مزید لکھا گیا 16 نومبر کو میٹنگ کیلئے دستیابی ظاہر کر رکھی تھی، 16 نومبر کو بتایا گیا جسٹس سردار طارق کی طبیعت ناساز ہے اور میٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے، 16 نومبر کی شام کا روسٹر بغیر کسی میٹنگ کے جاری ہوا۔
خط میں استدعا کی گئی کہ بغیر میٹنگ جاری روسٹر کو واپس لیکر 26 اکتوبر والا روسٹر بحال کیا جائے۔