ایم کیو ایم اور اتحادیوں نے سندھ میں ریٹرننگ افسران کا تقرر مسترد کر دیا

Published On 13 December,2023 09:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان، جی ڈی اے اور اتحادی جماعتوں نے نے سندھ میں ریٹرننگ افسران کا تقرر مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں ریٹرننگ افسران کے تقرر پر سیاسی جماعتوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تقرریوں کو مسترد کر دیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن کمیشن کے مقرر کیے گئے ریٹرننگ افسران پر اعتراضات جمع کروانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اتحادی جماعتوں نے موجودہ صورتحال پر احتجاجی مظاہرے کرنے غور شروع کر دیا ہے۔