کراچی: (دنیا نیوز) عام انتخابات 2024 پر مذاکرات کے لیے مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) وفود کے درمیان آج ملاقات ہوگی۔
سابق وزیراعظم اور صدر ن لیگ شہباز شریف کی قیادت میں پارٹی وفد آج ایم کیوایم کے مرکز بہادرآباد آئے گا، وفد میں احسن اقبال، مریم اورنگزیب، ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق شامل ہیں۔
ن لیگ کا وفد کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی اراکین سے ملاقات کرے گا جبکہ بیٹھک میں عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی اتحاد پر حتمی مشاورت کی جائے گی۔
ملاقات میں ایم کیو ایم، جی ڈی اے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا الیکشن اتحاد کا فیصلہ اور دونوں جانب کی قیادت مذاکراتی کمیٹی کی تجاویز پر مشاورت کرے گی۔
واضح رہے کہ ایم کیوایم پاکستان نے این اے 242 کی نشست پر سیٹ ایڈجسٹمینٹ سے صاف انکار کردیا جبکہ ن لیگی قیادت کی شہباز شریف کو کراچی سے جتوانے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔