اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج آزاد جموں و کشمیر کے 2 روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچیں گے۔
وزیراعظم کا یہ دورہ جموں و کشمیر کی حیثیت کے حوالے سے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کی بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے توثیق کے تناظر میں جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔
انوار الحق کاکڑ آج آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا دورہ کریں گے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، انوار الحق کاکڑ قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
نگران وزیر اعظم یادگار شہدا کا دورہ کریں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر کی کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔