اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا عام انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کا مطالبہ

Published On 14 December,2023 08:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے ملک میں عام انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

سیکرٹری بار نے کہا کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، ملک میں عام انتخابات اپنے وقت پر ہونے چاہئیں، الیکشن میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں الیکشن اپنے وقت پر کرانے کا کہا ہے، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن مقررہ وقت پر عام انتخابات کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔