بٹگرام: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مختلف ادوار میں کرپٹ سیاست دانوں نے پاکستان کو لوٹا ہے، عام انتخابات میں کسی بھی جماعت سے اتحاد نہیں کریں گے۔
بٹگرام میں جماعت اسلامی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے پاکستان کو مزید مسائل کی دلدل میں دھکیلا ہے، پاکستان میں بڑی سیاسی پارٹیاں نہیں بلکہ چند خاندانوں کی پراپرٹیاں ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ عوام نے اگر جماعت اسلامی کو موقع دیا تو پاکستان کو اسلامی، فلاحی ریاست بنائیں گے، جماعت اسلامی کے پاس بے داغ، دیانتدار قیادت ہے۔
— Jamaat e Islami Pakistan (@JIPOfficial) December 14, 2023
اس موقع پر مقامی سیاسی پارٹی "یوہ وینہ" جماعت اسلامی میں ضم ہو گئی اور ملکال قبیلے کے سربراہ محمد عالم اور سابق امیدوار قومی اسمبلی سعید ملکال ہزاروں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل ہو گئے۔