کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے تہران میں ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے اقتصادی سفارت کاری مہدی صفاری نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاک ایران اقتصادی تعلقات، ان کے فروغ کے اقدامات اور مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں سمیت دیگر امور پربات چیت کی گئی۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک ایران اقتصادی تعاون میں اضافہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔