تہران : (ویب ڈیسک ) یران نے سعودی عرب کے شہریوں کو اپنے ہاں داخل ہونے کے لیے ویزا سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
عرب میڈیا کےمطابق ایران نے سعودی عرب کو ان 33 ملکوں میں شامل کرلیا جنہیں ویزا سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثہ اور سیاحت عزت اللہ زرغامی نے وضاحت کی کہ ان کا ملک یکطرفہ طور پر سعودی عرب، ہندوستان، روس، امارات، بحرین، قطر، کویت، لبنان اور دیگر سمیت 33 ممالک کے شہریوں کے داخلے کا ویزا منسوخ کرنے پر راضی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ حکومت عملی طور پر ملک کے دروازے دنیا کے لیے کھولنے کے لیے پرعزم ہے۔
عزب اللہ زرغامی نے کہا کہ سیاحت دنیا کے تمام لوگوں کا حق ہے اور ایران طبی سیاحت کے علاوہ قدرتی طور پر پرکشش ممالک میں شمار ہوتا ہے اور اس کے لوگ مہمان نواز ہیں ۔