ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی کمپنی آرامکو نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔
اعلامیے کے مطابق سعودی کمپنی آرامکو نے پاکستان میں گیس اینڈ آئل کمپنی کے 40 فیصد حصص خرید لیے اور معاہدے پر دستخط سعودی عرب کے شہر دہران میں کیے گئے۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرامکو کو پاکستان میں اپنی مصنوعات متعارف کرانے کیلئے مزید مواقع ملیں گے، گیس اینڈ آئل کمپنی پاکستان میں تیل، لبریکنٹس کا کاروبار کرتی ہے۔