جوڈیشل کمیشن آف پاکستان رولز کے مسودہ کو 29 دسمبر تک حتمی شکل دینے کا فیصلہ

Published On 16 December,2023 06:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان رولز کا جائزہ لینے کیلئے تشکیل کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار پر غور اور رولز کے مسودے کو 29 دسمبر تک حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں منظور ملک، جسٹس ندیم اختر، جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے شرکت کی، جسٹس شہزاد احمد خان، اٹارنی جنرل، اختر حسین،ضیاء الحسن، راہب خان،احمد فاروق خٹک، قاضی رفیع الدین بابر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں ججوں کی نامزدگی کے طریقہ کار پر بھی مشاورت کی گئی، یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے 4 دسمبر 2023ء کو جوڈیشل کمیشن رولز کے جائزہ کیلئے کمیٹی تشکیل دی تھی۔