اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، شعیب شاہین نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے مشاورت کی اجازت دی جائے۔
شعیب شاہین نے کہا کہ اڈیالہ جیل حکام ہمیں دستاویزات کے ساتھ اندر نہیں جانے دیتے، ممبر ایکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے کہا کہ یہ معاملہ ہم سے متعلق نہیں ہے، شعیب شاہین نے کہا یہ معاملہ صاف شفاف الیکشن کا ہے آپ سن سکتے ہیں۔
ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ اب تو آپ کا چیئرمین کوئی اور ہے پھر مشاورت کس سے کرنی ہے، شعیب شاہین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمارے لیڈر ہیں ان کے بغیر ٹکٹ نہیں دے سکتے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ درخواست دے دیں اس پر مناسب حکم دیں گے۔