اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں عدلیہ مخالف تقاریر کے معاملے پر سابق وزیراعظم شہبازشریف، خواجہ آصف، شیری رحمان و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست میں وفاق پاکستان اور الیکشن کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا مذکورہ افراد پارلیمنٹ میں عدلیہ سے متعلق امور زیر بحث لائے، پارلیمنٹ میں عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر مذکورہ افراد کے خلاف آرٹیکل 62(1)(ایف) کے تحت کارروائی کی جائے۔
سپریم کورٹ میں درخواست شہری ظہور ناصر تاگا کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔