لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد 15 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرمد حسین کو اسسٹنٹ کمشنر جھنگ تعینات کر دیا گیا، ثمینہ بشیر سیکشن آفیسر ایڈمن ون کو اسسٹنٹ کمشنر چکوال، احمد شیر کو اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر تعینات جبکہ بابر علی سیکشن آفیسر کیبنٹ ٹو کا تبادلہ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمیشن کو کوئی نہیں ہٹا رہا، چیزیں بدلنے کا انتظار کر رہے ہیں: پرویز خٹک
پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق بابر علی کو اسسٹنٹ کمشنر لاہور سٹی تعینات کیا گیا ہے جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ عبدالوہاب خان اسسٹنٹ کمشنر مری اور فیصل احمد اسسٹنٹ کمشنراحمد پور ایسٹ تعینات کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ذوالقرنین سلیم اسسٹنٹ کمشنر جام پور، آفتاب احمد ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر روجھان، اریج علی حیدر گوندل اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد صدر اور سلمان قیوم شیخ اسسٹنٹ کمشنر نارووال میں فرائض سرانجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارا بیانیہ واضح، کوئی ادارہ آئین و قانون سے ماورا حرکت نہ کرے: جاوید لطیف
اسی طرح انزعباسی اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا تبادلہ کر کے انہیں اسسٹنٹ کمشنر فتح جھنگ تعینات کر دیا گیا جبکہ ان کی جگہ سعدیہ ڈوگر کو اسسٹنٹ کمشنر دینہ تعینات کیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن ماہین فاطمہ کو عہدے سے ہٹا کر ماہم مشتاق کو اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن تعینات کیا گیا ہے جبکہ محمد ثاقب کو اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ تعینات کیا گیا ہے۔