جہلم: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کے بھائی فراز چودھری کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چودھری کے بھائی فراز چودھری این اے 60 کیلئے فواد چودھری کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے آئے تھے جہاں سے انہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔
فراز چودھری کی گرفتاری سے متعلق جہلم پولیس نے بتایا کہ وہ متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں، فراز چودھری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جہلم کے سابق جنرل سیکرٹری تھے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل فواد چودھری نے جیل کے اندر سے الیکشن لڑنے کااعلان کیا تھا، انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے متعلق جیل میں امور سرانجام دینے کی اجازت کیلئے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں درخواست بھی دائر کی تھی۔