کراچی: (دنیا نیوز) رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کراچی کے حلقے این اے 240 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔
اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شفاف الیکشن کے لیے سب سے زیادہ ایم کیو ایم پاکستان نے مطالبہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن کے لیے ضروری ہے کاغذات نامزدگی کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے دو روز کی توسیع کردی گئی، لیول پلیئنگ فیلڈ پر ضلع غربی میں بات کریں گے۔
رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ مختلف جماعتوں سے مل رہے ہیں اس سے کوئی دوسرا مطلب نہ نکالا جائے۔