انتخابات 2024ء: لاہور سے کاغذات حاصل اور جمع کرانیوالوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

Published On 21 December,2023 10:52 pm

لاہور: (دنیا نیوز) عام انتخابات 2024ء کے لیے لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے کاغذات حاصل کرنے اور جمع کرانے والے امیدواروں کی تفصیلات "دنیا نیوز" نے حاصل کر لیں۔

لاہور سے قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر دو روز میں 644 کاغذات نامزدگی حاصل کیے گئے، 121 امیدواروں نے 14 قومی اسمبلی کی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

لاہور سے صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر کل 1883 کاغذات نامزدگی حاصل کیے گئے، عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کل آخری روز ہے۔