سندھ میں جعلی وزیراعلیٰ بنایا تو جے یو آئی کارکن حلف اٹھانے نہیں دینگے:راشد محمود سومرو

Published On 21 December,2023 10:22 pm

پنوعاقل: (دنیا نیوز) جے یو آئی کے صوبائی سیکرٹری جنرل راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ میں جعلی وزیراعلیٰ بنایا گیا تو جے یو آئی کے کارکن حلف اٹھانے نہیں دیں گے۔

راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ میں آنے والا وزیراعلیٰ جے یو آئی کا ہوگا، مولانا فضل الرحمان نے سردی اور دہشتگردی کے خدشات کے باعث الیکشن ملتوی کرنے کی بات کی تھی، حالانکہ ہم ہر حال میں الیکشن کرانے کے حق میں ہیں، ابھی الیکشن کے مرحلے میں ہیں بعد میں دیکھیں گے قومی حکومت بنتی ہے یا اور کچھ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی سیاسی طور سرپرائز دے گی، مزید اہم شخصیات جے یو آئی میں شمولیت اختیار کریں گے، اس حوالے سے پی پی پی اور تحریک انصاف جے یوآئی کے ٹارگٹ پر ہے، جعلی مینڈیٹ کے ذریعے کسی کو حکمران بنایا گیا تو تسلیم نہیں کریں گے۔