اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔
تحریک انصاف نے منگل کو سپریم کورٹ آف پاکستان جانے کا فیصلہ کر لیا، تحریک انصاف کی سینئر قیادت کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سوموار کو 25 دسمبر چھٹی کی وجہ سے منگل کو عدالت جائے گی۔