اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ سے سائفر کیس میں ضمانت منظوری کے بعد شاہ محمود قریشی کی رہائی کیلئے روبکار جاری نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔
سپریم کورٹ سے مصدقہ نقول کی وصولی میں تاخیر اور فاضل عدالت کے جج کی اڈیالہ جیل سماعت کے باعث مچلکے جمع نہ ہو سکے، مچلکے جمع نہ ہونے پر شاہ محمود قریشی کی روبکار جاری نہ ہوئی۔
قواعد و ضوابط پورے ہونے پر منگل کے روز شاہ محمود قریشی کی روبکار جاری ہونے کا امکان ہے۔