اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ فری اینڈ فیئر اور مضبوط جمہوری حکومت ہی تمام مسائل کا حل ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے بھی کہا کہ عدلیہ دیکھے کہ اس وقت ملک کے کیا حالات ہیں۔
شعیب شاہین نے کہا کہ سپریم کورٹ نے لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے انتہائی اہم فیصلہ دیا، الیکشن کمیشن نے ہم سے بلے کا نشان واپس لیکر بدلا لیا، 3 روز میں 2 سو کے قریب واقعات ہوئے ہیں، ہمارے لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے جا رہے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جیلوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کے کاغذات جمع نہیں کئے جا رہے، میاں محمودالرشید کے بیٹے اور بیٹی کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے لیکن نہیں کروا سکے، ہم نے انٹرا پارٹی کے حوالے سے فیصلہ چیلنج کر دیا ہے، عوام ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔