کراچی: (دنیا نیوز) این اے 242 سے قادر مندوخیل، مصطفیٰ کمال، شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے مصطفیٰ کمال نے این اے 242 کیماڑی 247 سینٹر نیو کراچی سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، خالدمقبول صدیقی لیاقت سینٹرل سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے، فاروق ستار این اے 240 ساؤتھ اور این اے 244 ویسٹ سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔
امین الحق نے ویسٹ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ایم کیو ایم پاکستان کے محمد حسین اور خواجہ اظہار نے ویسٹ این اے 242، عبدالوسیم نے ساؤتھ سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نواب شاہ سے این اے 207، قائم علی شاہ خیر پورسے، شرجیل میمن ٹنڈو جام سے، مراد علی شاہ سیہون سے، نبیل گبول لیاری سے، سعید غنی پی ایس 105 ڈسٹرکٹ ایسٹ سے، قادر پٹیل این اے 243 سے، آغا رفیع اللہ، جام عبدالکریم، عبدالحکیم بلوچ ضلع ملیر سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے این اے 250 نارتھ ناظم آباد سینٹرل اور این اے 246 اورنگی، پی ایس 129 نارتھ ناظم آباد سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔
این اے 235 سے جماعت اسلامی کے مہراج الہدیٰ صدیقی، این اے 236 سے ڈاکٹر اسامہ رضی، این اے 236 اور 237 سے سیف الدین نے جو بلدیہ میں جماعت اسلامی پارلیمانی لیڈر بھی ہیں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔
سابق وفاقی وزیرشازیہ عطا مری نےعورتوں کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے عورتوں کی مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، پیپلزپارٹی کی شہلا رضا، روبینہ قائم خانی، فرحین مغل نے بھی صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔
ایم کیوایم کی اسما ساجد نے سندھ اسمبلی کی مخصوص نشست کے لئے کاغذات جمع کرائے، کشور زہرا اور آسیہ اسحاق نے خواتین کی مخصوص نشستوں پر، ایم کیو ایم کی جیسیکا جینٹ جرار نے صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔