قیصرہ الہٰی کے کاغذات نامزدگی جمع نہ ہونے کیخلاف درخواست پر رپورٹ عدالت میں پیش

Published On 23 December,2023 06:52 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں قیصرہ الہٰی کے کاغذات نامزدگی جمع نہ ہونے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن کے وکیل نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

رپورٹ میں کہا گیا قیصرہ الہٰی سمیت دیگر نے مجموعی طور پر چار حلقوں کے کاغذات جمع کرانے تھے، دو حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع ہوچکے ہیں، دو حلقوں سے تفصیل آنی باقی ہے، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو متعلقہ حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع ہونے کی کنفرمیشن کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہورہائیکورٹ نے کہا کہ جن حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع ہوچکے ہیں اس سے عدالت کو آگاہ کیا جائے، عدالت نے سماعت ملتوی کردی، جسٹس علی باقر نجفی نے قیصرہ الہٰی کی درخواست پر سماعت کی۔