پی ٹی آئی نشان کا فیصلہ چیلنج کرنا ہے یا نہیں، الیکشن کمیشن فیصلہ نہ کر سکا

Published On 27 December,2023 05:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان پی ٹی آئی انتخابی نشان سے متعلق کوئی بھی فیصلہ نہ کر سکا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آفس میں پشاور ہائیکورٹ فیصلے سے متعلق طویل مشاورت کی گئی، پی ٹی آئی نشان کا فیصلہ چیلنج کرنے نہ کرنے سے متعلق فیصلہ کل تک موخر کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کو مطمئن نہ کر سکی۔