آصف زرداری کی ذوالفقار بھٹو، بینظیر اور دیگر شہداء کے مزاروں پر حاضری، فاتحہ خوانی

Published On 28 December,2023 07:08 pm

نوڈیرو: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو اور دیگر شہداء کے مزاروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری گڑھی خدابخش بھٹو گئے، آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی، سابق صدر نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو، شہید شاہنواز اور بیگم نصرت بھٹو کے مزار پر بھی حاضری دی، پھول چڑھا کر فاتحہ خوانی کی۔

حاضری کے دوران مزار کی سکیورٹی کو سخت اور عام افراد کے لئے بند رکھا گیا، سابق صدر حاضری کے بعد نوڈیرو ہاؤس چلے گئے۔