شہباز شریف سے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی ذاتی نوعیت کی ملاقات

Published On 28 December,2023 09:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما فاروق ستار کی ملاقات ہوئی ہے۔

کراچی میں موجود سابق وزیراعظم شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات سے متعلق رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے بتایا کہ یہ ملاقات ذاتی نوعیت کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف میرے گھر آنا چاہتے تھے، بیٹی کی شادی کی مبارکباد دینا چاہتے تھے، ہماری فلائیٹ لیٹ ہوگئی تو میں ایئر پورٹ سے سیدھے ہوٹل آگیا۔