کوئٹہ: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی بلوچستان کی خواتین اور اقلیتی کارکنان نے پارٹی دفتر کے سامنے دھرنا دے دیا۔
دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے پارٹی کیلئے خدمات انجام دینے کے باوجود نظر انداز کر دیا گیا ہے، ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے قیادت نے اقرباء پروری کا مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی کارکنان کو نظر انداز کر کے پیرا شوٹرز کو راتوں رات ٹکٹیں دے دی گئیں، مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔