لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات کی منظوری کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کر دی گئی۔
نوازشریف کے کاغذات کی منظوری کیخلاف اپیل پاکستان عوامی محاذ کے سربراہ اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے دائر کی۔
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا، نوازشریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نوازشریف کے کاغذات منظور کئے۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ نوازشریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر کے نااہل قرار دیا جائے۔