پشاور: (دنیانیوز) پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بلے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل کی سماعت ڈویژن بنچ سے کرانے کی درخواست مقرر کرلی گئی ۔
پشاورہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز خان کل درخواست پر سماعت کرینگے، الیکشن کمیشن نے گزشتہ دنوں ہائیکورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائرکی تھی۔
الیکشن کمیشن نے نظر ثانی اپیل کی سماعت ڈویژن بنچ سے سے کرانے کی درخواست بھی دائر کررکھی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات اور تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا تھا۔