کراچی: (ویب ڈیسک) جینڈر انٹرایکٹیو الائنس کی رہنما شہزادی رائے نے کہا ہے کہ الیکشن میں خواجہ سراؤں کی نمائندگی نظرانداز کر کے ووٹ کے حق سے محروم کر دیا گیا ہے۔
کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزادی رائے نے کہا کہ 15 ہزار خواجہ سرا ووٹر لسٹ میں شامل ہی نہیں ہیں جبکہ خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈز بننے کا عمل بھی ختم کر دیا گیا ہے۔
جینڈر انٹرایکٹیو الائنس کی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کا ایک فرد بھی ووٹنگ لسٹ میں موجود نہیں ہے، خواجہ سراؤں کو دیوار سے نہ لگایا جائے۔