لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔
پی ٹی آئی کی سرگرم رہنما صنم جاوید کے لاہور کے حلقہ این اے 119 اور 120 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تھے جن کے خلاف انہوں نے عدالت سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔
صنم جاوید کے خلاف مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کا مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج ہے، گزشتہ روز دوران سماعت پولیس نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔