باجوڑ: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے نامزد امیدوار برائے پی کے 19 ماموند قاری خیراللہ کی گاڑی پر بم سے حملہ کیا گیا۔
دھماکے میں جے یو آئی رہنما محفوظ رہے، گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، قاری خیراللہ کی گاڑی کو گھر جاتے ہوئے برکمر تحصیل لوئی ماموند کے مقام پر ٹارگٹ کیا گیا۔
ڈی پی او باجوڑ نے بتایا کہ پولیس کی ٹیم اطلاع پر جائے وقوعہ پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔