اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا۔
رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوی امید ہے معاملے کو سپریم کورٹ ہی حل کرے گی، سپریم کورٹ بلے کا نشان بحال نہیں کرتی تو ہر امیدوار آزاد لڑے گا، کسی صورت الیکشن کے بائیکاٹ کی جانب نہیں جائیں گے۔
— Dunya News (@DunyaNews) January 3, 2024
گوہر علی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی سے بلے کا نشان لینے پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہوگا، سپریم کورٹ کہہ چکی ہے پارٹی سے انتخابی نشان واپس لینا اسے تحلیل کرنے کے مترادف ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کرپشن اور ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد رکھی جارہی ہے، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ٹکٹوں کے معاملے پر ملاقات ہوئی ہے۔