اسلام آباد: (دنیا نیوز) سی ڈی اے افسر اختر اعوان کی جانب سے مسلم لیگ ن کی مہم چلانے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈی آر او اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی، ڈی آر او اسلام آباد نے اختر اعوان کے خلاف انکوائری کے لیے چیئرمین سی ڈی اے کو خط لکھ دیا۔
بتایا گیا ہے کہ اختر اعوان سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کے صدر ہیں، سرکاری ملازم اختر اعوان نے مسلم لیگ ن کو ووٹ اور سپورٹ کے لیے ویڈیو بیان جاری کیا۔
— پاکستان زندہ باد (@Baghi_Group) December 23, 2023