فہمیدہ مرزا کے مخصوص نشست کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

Published On 03 January,2024 06:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن سندھ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کی قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کے لئے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے، فہمیدہ مرزا پر دو ملین سے زائد رقم کی نادہندہ ہونے کا اعتراض داخل کیا گیا تھا، قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کیلئے فہمیدہ مرزا کیخلاف پیپلزپارٹی کی سعدیہ جاوید نے اعتراض داخل کیا تھا۔

فہمیدہ مرزا نے اپنے دفاع میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کا یکم جنوری 2024ء کا لیٹر پیش کیا تھا، سٹیٹ بینک نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کمپنی نادہندہ ہے، فہمیدہ مرزا ذاتی طور پر نادہندہ نہیں۔

فریقین کا مؤقف سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے فہمیدہ مرزا کو الیکشن کیلئے نااہلی قرار دیدیا، الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ فہمیدہ مرزا پر آئین کے آرٹیکل 63(1)(n) کا اطلاق ہوتا ہے۔