وزیر خان مینگل کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات، بی اے پی میں شمولیت کا اعلان

Published On 03 January,2024 09:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سیاسی قبائلی شخصیت وزیر خان مینگل نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کر کے بی اے پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

ملاقات میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سیکرٹری جنرل منظور کاکڑ، سینیٹر عبدالقادر، سینیٹر نصیب اللہ بازئی سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیر خان مینگل کی بی اے پی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا جبکہ وزیر خان مینگل کو نوشکی سے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ بھی جاری کر دیا گیا۔