نگران وزیر خارجہ سے افغان وفد کی ملاقات، تمام مسائل کے حل کی ضرورت پر غور

Published On 03 January,2024 11:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے افغانستان کے وفد نے ملاقات کی جس میں مسائل کے حل کی ضرورت پر غور کیا گیا۔

نگران وزیر خارجہ سے قندھار کے گورنر اور افغانستان کے ملٹری انٹیلی جنس اور حکمت عملی کے نائب سربراہ حاجی ملا شیرین اخوند کی سربراہی میں افغانی وفد نے ملاقات کی۔

اس حوالے سے جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ گورنر ملا شیرین سے تعمیری ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دو طرفہ مسلسل رابطوں کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں نگران وزیر خارجہ نے تجارت اور رابطوں کی مکمل صلاحیت کے استعمال کیلئے تمام مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا جبکہ افغان وفد نے 4 دہائیوں سے لاکھوں افغانیوں کی فراخدلانہ مدد پر پاکستان کی تعریف کی۔