اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک افغان جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، افغان وفد نے پاک افغان جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے چھٹے اجلاس میں شرکت کی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر قندھار اور افغانستان کے ملٹری انٹیلی جنس کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی، گورنر قندھار اور افغانستان کے ملٹری انٹیلی جنس کے حکام کی وزیر خارجہ جلیل جیلانی سے ملاقات بھی ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں پاک افغان سرحد پر نقل و حمل کے لائحہ عمل کو مربوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک افغان دو طرفہ تعلقات اور سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
— Spokesperson MoFA (@ForeignOfficePk) January 3, 2024
پاکستان نے افغان سے بات چیت جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا، گورنر قندھار ملا شیریں اخوند اور ایم آئی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے لاکھوں مہاجرین کی مہمان نوازی پر پاکستان کو سراہا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک افغان وفود نے دو طرفہ تعاون کے لیے بات چیت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔