اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفترخارجہ نے حافظ سعید کی حوالگی سے متعلق بھارتی مطالبے کی تصدیق کردی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ حافظ سعید کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں حوالگی کی بھارتی درخواست موصول ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ نےکہا ہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ملزمان کی دوطرفہ حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔
خیال رہےکہ گزشتہ سال لاہور کی عدالت نے غیر قانونی فنڈنگ کے کیسز میں حافظ سعید کو 31 برس قید کی سزا سنائی تھی۔