عازمین حج کیلئے معلومات تک رسائی اور سہولت کے لیے ہیلپ لائن قائم

Published On 04 January,2024 08:46 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے معلومات تک رسائی اور سہولت کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔

ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج 2024ء کے تمام عازمین حج سے کہا ہے کہ وہ ہیلپ لائن سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

وزارت کے ترجمان نے کہا کہ عازمین حج 0519205696، 9216980-82 پر کسی بھی مشکل یا معلومات کے حصول کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔