لاہور: گھر میں آگ لگنے سے کمسن بچی جاں بحق، 2 افراد زخمی

Published On 12 January,2024 09:54 am

لاہور: (دنیا نیوز) بادامی باغ کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی سے ایک بچی جاں بحق جبکہ 2 افراد جھلس گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاری اڈا کے قریب بادامی باغ کے علاقے میں گھر میں آگ لگنے سے تین سالہ کمسن بچی جاں بحق جبکہ دو افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق بچی کی نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، زخمیوں میں 70 سالہ محمد جاوید اور 12 سالہ غلام دستگیر شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ گھر میں کوئلے جلائے ہوئے تھے جس کی وجہ سے گھر میں لگی۔