لاہور:(دنیا نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کو دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی جبکہ مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردی۔
لاہورہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف قیصرہ الہٰی اور مونس الہٰی کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے قیصرہ الہٰی کو این اے 64 اور پی پی 32 سے کاغذات منظور کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ۔
علاوہ ازیں عدالت نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف مونس الہٰی کی درخواست مسترد کردی اور لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے آر او اور ایپلٹ ٹربیونل کا کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔