کسی بھی جماعت کو انتخابی نشان نہ ملنے پرالیکشن متنازعہ ہوجائیں گے: مفتاح اسماعیل

Published On 13 January,2024 02:36 pm

لاہور:(دنیا نیوز)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی یا کسی بھی جماعت کو انتخابی نشان نہیں دیا جاتا تو انتخابات متنازعہ ہوجائیں گے۔

 میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات پر کسی نہ کسی نے الزام ضرور لگایا ہے، پی ٹی آئی یا کسی بھی جماعت کو انتخابی نشان نہ دینے سے الیکشن متنازعہ ہوسکتے ہیں۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈاراگررشتہ دار ہیں تو ان کی میری معاشی پالیسیوں پر تنقید کو سنا جارہا ہے، پاکستان میں لوگ قابل ہیں، صرف شریف خاندان، بانی پی ٹی آئی اور بھٹو خاندان پرانحصاردرست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب سے شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا ہے مہنگائی میں کمی آرہی ہے۔